ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے ‘اداکارہ مہک نور

منگل 31 جولائی 2018 14:24

ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے ‘اداکارہ مہک نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2018ء) ا داکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ شوبز کانٹوں کی سیج ہے یہاں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کو دوست نہیں ہوتا ، اداکاری کے ساتھ رقص کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ہر فنکارہ کے لئے ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںمہک نورنے کہا کہ ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے ، نئی آنے والی خواتین اداکاراں کے لئے کوئی اکیڈمی یا اداکاری کی بنیادی تعلیم فراہم کرنے والا کوئی ادارہ موجود نہیں جس کی وجہ سے لاتعداد نیا ٹیلنٹ نوسر باز اور نام نہاد پروڈیوسروں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے جس کیلئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :