وانا‘رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاکر تعلیم کے دشمنوں نے گورنمنٹ گرلزھائرسکینڈری سکول ڈابکوٹ کو لوٹ لیا

منگل 31 جولائی 2018 15:00

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2018ء) رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاکر تعلیم کے دشمنوں نے گورنمنٹ گرلزھائرسکینڈری سکول ڈابکوٹ کو لوٹ لیاگیا،تفصیلات کیمطابق گزشتہ درمیانی شب نامعلوم افراد نے گائوں ڈابکوٹ میں گورنمنٹ گرلزہائرسکینڈری سکول ڈابکوٹ کو لوٹ لیا گیا مقامی ذرائع کے مطابق سکول کے قیمتی فرنیچر،اور پھنکیں ساتھ لے گئے ہیں خوجل خیل قبائل کے سرکردہ عمائدین حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ چوروں کے خیلاف قانونی کاروائی کی جائے،یاد رہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول ڈابکوٹ کو اس قبل دو بار نامعلوم لوگوں نے لوٹ لیاتھا اور دھماکوں سے بھی اڑا دیا تھا اسکے علاوہ پیچھلے کئی سالوں سے سکول میں سٹاف کی کمی پورا نہ کی گئی اور سلول میں 600 کے قریب طالبات زیر تعلیم ہیں لیکن سٹاف اور حکومت کی عدم توجہی کے باعث طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ چکاہے۔

(جاری ہے)

والدین نے حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے لئے فوری اقدامات اٹھائے بصورت دیگر اپنی بچیوں کے ہمراہ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :