پاکستان کوایک مضبوط اورمستحکم حکومت کی ضرورت ہے،مارٹن کوبلر

نئی حکومت کو تعلیم، صحت، بے روزگاری اورماحولیاتی تبدیلیوں سمیت کئی چیلنجوں کا سامنا کرناپڑسکتاہے،جرمنی تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیارہے،جرمن سفیرکاٹوئٹرپرویڈیوپیغام

منگل 31 جولائی 2018 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) پاکستان میں جرمنی کے سفیرمارٹن کوبلر نے کہاہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کو تعلیم، صحت، بے روزگاری اورماحولیاتی تبدیلیوں سمیت کئی چیلنجوں کا سامنا کرناپڑسکتاہے اورجرمنی تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیارہے۔

(جاری ہے)

سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری اپنے ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کوایک مضبوط اورمستحکم حکومت کی ضرورت ہے اورجرمنی ہرطرح کی صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے چیلنجوں کے باوجود حالیہ انتخابات میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت اورجمہوریت کومضبوط کرنے پر پاکستانی عوام کی تعریف کی اورکہاکہ انتخابات کے روز کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کے باوجود پاکستانی عوام کا عزم کمزورنہیں ہوا اورانہوں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔انہوں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کااظہارکیا اورملک کیلئے جانوں کی قربانی دینے پرمسلح افواج کے جوانوں کو شاندارخراج عقیدت پیش کیا۔