نیب نے سابق وزیر اعطم شوکت عزیز ، لیاقت جتوئی ،اسماعیل قریشی،شاہد حامد کے خلاف دائر ریفرنس پر سکروٹنی شروع کردی

ریفرنس جانچ پڑتال کے بعد سماعت کیلئے مقرر ہوگا

منگل 31 جولائی 2018 16:11

نیب نے سابق وزیر اعطم شوکت عزیز ، لیاقت جتوئی ،اسماعیل قریشی،شاہد حامد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) نیب نے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور وزراء کے خلاف ریفرنس کی سکروٹنی کا عمل شروع کردیا ہے سکروٹنی مکمل ہونے کے بعد ریفرنس سماعت کیلئے مقرر ہوگا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سابق صدر پرویز مشرف کے دور کے سابق وزیر اؑعظم شوکت عزیز اور ان کے وزراء لیاقت جتوئی ،اسماعیل قریشی سمیت سابق سیکرٹری شاہد حامد کے ریفرنسز پر سکروٹنی کا عمل شروع کردیا ہے ریفرنس میں شامل تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور جیسے ہی سکورٹنی کا عمل مکمل ہوگا تو ریفرنس ابتدائی سماعت کیلئے مقرر ہوجائے گا جس کے بعد ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے جائیں گی۔