زرعی سائنسدانوں اور کاشتکاروں میں روابط بڑھا کر اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیاجا سکتا ہے، ماہرین زراعت

منگل 31 جولائی 2018 16:33

فیصل آباد۔31جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ زرعی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کے درمیان روابط بڑھا کر اجناس کی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے نیز اس اضافہ کے باعث اجناس کی برآمد ملکی معیشت کو مستحکم اور اقتصادی حالت کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کی تعلیم و تربیت اورا نہیں جدید رجحانات سے آگاہ کرنے سمیت مشاورت ، رہنمائی و معلومات کی فراہمی کے سلسلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ، کیمیائی کھادوں کا بر وقت استعمال ، منظور شدہ بیجوں کی بوائی ، سفارش کردہ زہروں کا سپرے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہے جو کہ پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کھادیں اور کرم کش ادویات کیڑوں میں قوت مدافعت کو روکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :