6 پاکستانی خواتین نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

اسلام آباد کی 6 خواتین پر مشتمل ٹیم نے 5300میٹر بلند شفتین سر کی چوٹی سر کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 31 جولائی 2018 16:07

6 پاکستانی خواتین نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31جولائی 2018ء) پاکستان میں خواتین کسی سے کم نہیں۔خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔پاکستان میں کئی ایسی خواتین ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔جن میں آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی شامل ہیں۔پاکستان کی 6 اورخواتین نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔

ہنزہ کی 6 خواتین پر مشتمل ٹیم نے 5300میٹر بلند شفکین سر کی چوٹی سر کر لی۔خواتین نے پہلے بار شفکین سر کی چوٹی کو شمالی جانب سے سر کیا۔اس سے پہلے اس چوٹی کو جنوب کی طرف سے سر کیا جاتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم میں شامل تمام خواتین کا تعلق شمشال ماؤنٹیزنگ سکول سے ہے۔ٹیم میں حفیظا بانو، افسانہ شاہد، شکیلہ، ندیمہ سحر، ثمرین عافیت اور زبیدہ وحید شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان لڑکیوں کو اس مہم جوئی کے دوران کسی مرد کوہ پیما کی مدد حاصل نہیں تھی۔ ۔ٹیم میں شامل پاکستان کی وہ پہلی خواتین ہیں جنہوں نے شفکین چوٹی سر کی ہے۔یاد رہے 9 سالہ پاکستانی بچی سلینہ خواجہ نے وادی ہنزہ میں واقع 5 ہزار میٹر بلند قزسر چوٹی سر کرکے ملک کا نام فخر سے بلند کیا تھا۔سلینا نے بتایا کہ جب وہ 5 ہزار میٹر کی بلندی پر پہنچیں تو انہیں تھکاوٹ کا احساس ہوا لیکن پھر والد اور ٹرینر نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے کہا کہ 5 ہزار میٹر بلند چوٹی پر چڑھ کر انہوں نے جو نظارے کیے وہ انتہائی خوبصورت تھے، جنہیں وہ بیان بھی نہیں کرسکتیں۔کم عمر سلینہ کا سفر یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ اب وہ 6 ہزار میٹر بلند منگلنگ چوٹی اور ’بروڈ چوٹی‘ کو سر کرنا چاہتی ہیں جو دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی ہے۔ سلینا نے بتایا کہ اب ان کا خواب ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنا ہے جس کے لیے وہ اپنی پوری محنت کر رہی ہیں۔اس طرح اور کئی خواتین بھی مخلتف شعبوں میں اپنا نام روشن کر رہی ہیں۔