انتخابات میں عوام ، پی پی کے جیالوں ،کارکنوں اور رہنماؤں نے بھر پور سا تھ دیا،

انکی شکرگزارہوں،ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے،مہرین انور راجہ

منگل 31 جولائی 2018 16:37

انتخابات میں عوام ، پی پی کے جیالوں ،کارکنوں اور رہنماؤں نے بھر پور ..
کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 57 کے عوام کا ساتھ دینے پر شکرگزارہوں ، عوام کے لئے میرے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے ر ہیں گے ، ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے ،شہید بھٹو اور بی بی شہید کا مشن جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 57 مہرین انور راجہ نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم میں عوام ، پی پی کے جیالوں ،کارکنوں اور رہنماؤں نے بھر پور سا تھ دیا جس پر میں ان کی شکرگزارہوں۔ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے ، ہم آ ئندہ بھی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ھیں اور عوام آج بھی شہیدوں کی پارٹی سے پیار کرتے ھیں۔ اس موقع پر مہرین انور راجہ نے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 57 صداقت علی عباسی اور نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 راجہ صغیر احمد کو کامیابی پر مبارک باد دی۔