مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ کو جانے والی چار نئی سُرنگیں زائرین کے لیے کھول دی گئیں
زائرین اور نمازیوں کو سڑک پار کرنے کی اذیت سے نجات مِل گئی ہے
محمد عرفان منگل 31 جولائی 2018 16:45
(جاری ہے)
ان سیڑھیوں کو اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ بچے ‘ بوڑھے‘ جوان‘ مرد ‘ خواتین سب سہولت سے چڑھ اور اُتر سکتے ہیں۔
جبکہ معمر اور معذور افراد کی سہولت کی خاطر بارہ برقی زینے بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ ان سُرنگوں کی بدولت لوگوں کو مدینہ کے شمالی حصّے سے وسطی حصّے کی جانب آمد و رفت میں آسانی پیدا ہو گی ۔ جبکہ اس سے پہلے اُنہیں حج کے موقع پر ٹریفک سے کھچا کھچ بھری سڑکیں پار کرنے کی زحمت اُٹھانا پڑتی تھی۔ ان سُرنگوں میں پنکھے اور ایئر کنڈیشنرز نصب کیے گئے ہیں‘ جبکہ کسی ہنگامی صورتِ حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے فائر فائٹنگ سسٹم بھی موجود ہیں۔ راہگیروں کی آمد و رفت کو بلاتعطل و خلل جاری رکھنے کے عمل کی نگرانی کی غرض سے لائٹیں‘ ساؤنڈ سسٹم اور سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب بھی کی گئی ہے۔ ان سُرنگوں کے داخلی مقامات کو دل آویز و جاذبِ نظر بنانے کے لیے دھات اور شیشے کے میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔ السلام ٹنل مسجد نبویؐ کے جنوب مغرب میں تعمیر کی گئی ہے‘ جبکہ اوالی ٹنل مسجدؐ نبوی کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ ان نو تعمیر شُدہ سُرنگوں کا منصوبہ مدینہ کے امیر شہزادہ فیصل بن سلمان کی نگرانی میں پایۂ تکمیل کو پہنچا ہے‘ جنہوں نے اس مقدس شہر میں متعددترقیاتی منصوبے شروع کروا رکھے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.