معذوری کے باوجود ووٹ ڈالنے والی لاہور کی فجر کو فوج کے زیر انتظام نوکری دیدی گئی

فجر جیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں ،ْ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غور

منگل 31 جولائی 2018 18:05

معذوری کے باوجود ووٹ ڈالنے والی لاہور کی فجر کو فوج کے زیر انتظام نوکری ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معذوری کے باوجود 25 جولائی کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن آنے والی لاہور کی باہمت بیٹی فجر کیلئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے انہیں فوج کے زیر انتظام نوکری دے دی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے بیان میں اعلان کیا کہ فجر کو مزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائیگا۔

آئی ایس پی آر ترجمان نے آرمی چیف کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ فجر جیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔واضح رہے کہ فجر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھاجس میں انہوں نے دیگر لوگوں پر بھی زور دیا تھا کہ وہ بھی گھر سے نکلیں اور ووٹ ڈالنے کی اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں۔