Live Updates

جہانگیرترین کی مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت پروضاحت

”کیا عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھارتی وزیراعظم مودی شریک ہوں گے؟“ میرا نہیں خیال کہ ایسی کوئی بات ہے۔جہانگیرترین کا جواب، پی ٹی آئی کورکمیٹی میں بھارتی وزیراعظم کو دعوت دینے پرغورکیا گیا،بھارتی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 31 جولائی 2018 18:13

جہانگیرترین کی مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت پروضاحت
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 جولائی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت پروضاحت پیش کردی ہے۔ انہوں نے ایک سوال ”کیا بھارتی وزیراعظم مودی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے؟“کے جواب میں کہا کہ میرانہیں خیال کہ ایسی کوئی بات ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی کوحلف برداری کی تقریب میں دعوت دینے پر غور کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیرترین ،وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ہمراہ بلوچستان میں بی اے پی کے ساتھ حکومت سازی کے معاملات طے پا جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ جہانگیرترین سے سوال پوچھا گیا ، عمران خان کی تقریب حلف برداری میں مودی بھی شریک ہوں گے؟“جس کے جواب میں جہانگیرترین نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ایسی کوئی بات ہے۔

(جاری ہے)

اس سے کے برعکس بھارتی میڈیا نے کہا کہ تحریک انصاف کور کمیٹی میں نریندر مودی کو دعوت دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ پی ٹی آئی کیجانب سےسارک ممالک سربراہان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے گزشتہ روز عمران خان کو فون کرکے کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے آج بنی گالہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں شاہ محمود قریشی ، جہانگیرترین، پرویز خٹک ، سمیت دیگر رہنماء بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں وفاق اور بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء جام کمال نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی ، جہانگیرترین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق میں تحریک انصاف کی غیرمشروط حمایت کریں گے۔

ہمارا دونوں جماعتوں کا مئوقف یکساں ہے۔بلوچستان کی ترقی کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے ہمارا ساتھ دیا۔سینیٹ کے الیکشن میں اتحاد کیا اور آج اس کے ثمرات نظر آرہے ہیں۔جہانگیرترین نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔بلوچستان میں اب تبدیلی ضرور آئے گی۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔بی اے پی کا ہمارے ساتھ آنا خوش آئندہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات