گورنرخیبرپختونخوا کی زیرصدارت خوشحال خان یونیورسٹی کرک کے سینٹ اجلاس

یونیورسٹی کیلئے مالی سال 2017-18 کے نظرثانی شدہ بجٹ اورسال2018-19 کے بجٹ کی منظوری

منگل 31 جولائی 2018 19:17

گورنرخیبرپختونخوا کی زیرصدارت خوشحال خان یونیورسٹی کرک کے سینٹ اجلاس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے گورنرہاؤس پشاور میںخوشحال خان یونیورسٹی کرک کے سینٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یونیورسٹی کیلئے مالی سال 2017-18 کے نظرثانی شدہ بجٹ اورسال2018-19 کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر،پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرمنیراعظم، سیکرٹری فنانس ،سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور سینٹ کے دیگر متعلقہ اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس کو یونیورسٹی کی کارکردگی اوربجٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بجٹ اوردیگر امورکاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ گورنراقبال ظفرجھگڑا نے اعلی تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹیوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے معیاری تحقیقی تعلیمی سرگرمیوں پرتوجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پرزوردیا اور کہاکہ اعلی تعلیمی ادارے اقوام کی معاشی زندگی سنوارنے اور نت نئی ایجادات متعارف کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :