Live Updates

جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے ، بیرسٹر سلطان

عمران خان اپنی حکومت میںمتوازن خارجہ پالیسی اپنائیں گے ،امریکہ خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،وفد سے گفتگو

منگل 31 جولائی 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اپنی حکومت میںایک متوازن خارجہ پالیسی اپنائیں گے کیونکہ انھوں نے اپنی پہلی تقریر میں ہی واضح کر دیا ہے کہ ہم بھارت سے بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن اس سے پہلے بنیادی مسائل کا حل ہونا ضروری ہے جس میں مسئلہ کشمیر کاحل سر فہرست ہے اسی طرح امریکہ سے بھی برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں جبکہ چین ہمارا پرانا دوست ہے اور اس سے بھی تعلقات میں مزیدبہتری لائیں گے۔

اسی طرح امہ کو متحد کرنے کے لئے بھی کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو یہاں اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر امریکن ایمبیسی کے اعلی سطحی وفد سے ایک بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امریکی وفد میں ایرن کیمزے اورقلیب گوڈرڈ شامل تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکی وفد کو بتایا کہ جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے کیونکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اسوقت تک نہ تو پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں اورت نہ ہی جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔

لہٰذا امریکہ خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔چونکہ کشمیر کور ایشو ہے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا برصغیر میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات