Live Updates

عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے نئے پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے ‘ جمشید چیمہ

ْحلقے کی عوام نے بے پناہ محبت دی ہے جسے فراموش نہیں کرینگے،درپیش مسائل کو حل کرایا جائیگا پہلی ترجیح پینے کے صا ف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام میں بہتری لانا ہے‘ مسرت چیمہ/این ای127میں خطاب

منگل 31 جولائی 2018 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے نئے پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے ،عمران خان 100روز کے ایجنڈے اور منشور میں ترجیحات کا اعلان کر چکے ہیں انشا اللہ حکومت کے قیام کے بعد اس پر بلا تاخیر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا ،حلقے کی عوام نے بے پناہ محبت دی ہے جسے فراموش نہیں کریں گے اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کرایا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 127کے دفتر سنگھ پورہ میں کارکنوں اور حلقے کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست سے امیدوار مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عوام نے شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو ووٹ دیا ہے اور انشا اللہ عمران خان انہیں مایوس نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والے حکمران عوام کی حالت زار کی بجائے اپنی زندگیوں میں آسودگی اور خوشحالی لانے کیلئے کوشاں رہے لیکن پی ٹی آئی اس روایت کو بدلے گی ۔سب سے پہلے عوام پر خرچ کریں گے اور اس کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں اور انفرا سٹر پر توجہ دی جائے گی ۔مسرت چیمہ نے کہا کہ حلقے کی عوام سے رابطے میں رہیں گے اور ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

پہلی ترجیح پینے کے صا ف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام میں بہتری لانا ہے ۔ معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام (ن) لیگ کے پیرس سے پناہ مانگتے ہیں ،پی ٹی آئی لاہور سمیت تمام شہروں کو یکساں ترقی دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام نے جس محبت کا اظہار کیا ہے اسے فراموش نہیں کریں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات