گورنرخیبرپختونخوا نے خوشحال خان یونیورسٹی کے مالی بجٹ کی منظوری دے دی

منگل 31 جولائی 2018 19:51

گورنرخیبرپختونخوا نے خوشحال خان یونیورسٹی کے مالی بجٹ کی منظوری دے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میںخوشحال خان یونیورسٹی کرک کے سینٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یونیورسٹی کیلئے مالی سال 2017-18 کے نظرثانی شدہ بجٹ اورسال2018-19 کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر،پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرمنیراعظم، سیکرٹری فنانس ،سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور سینٹ کے دیگر متعلقہ اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس کو یونیورسٹی کی کارکردگی اوربجٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بجٹ اوردیگر امورکاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ گورنراقبال ظفرجھگڑا نے اعلی تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹیوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے معیاری تحقیقی تعلیمی سرگرمیوں پرتوجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پرزوردیا اور کہاکہ اعلی تعلیمی ادارے اقوام کی معاشی زندگی سنوارنے اور نت نئی ایجادات متعارف کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :