سردار رنجیت سنگھ کی کامیابی پر کوہاٹ کالج ٹائو ن میں جشن کا سماں

منگل 31 جولائی 2018 19:51

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2018ء) سردار رنجیت سنگھ کی کامیابی پر کوہاٹ کالج ٹائو ن میں جشن کا سماں۔ پہلی بار نمائندگی ملنے کا سہرا قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کے سر جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ کونسلر فرید سنگھ اور دیگر اقلیتی برادری نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مخصوص نشست پر منتخب ہونے والے جمیعت علماء اسلام کے امیدوار سردار رنجیت سنگھ کی صورت میں جنوبی اضلاع اور خاص کر کوہاٹ ڈویژن کو ایک تجربہ کار ، مخلص اور کارکن رہنماء مل گیا ہے ۔

انھوں نے مختصر وقت میں عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے یہی وجہ ہے کہ آج اقلیتی برادری ان کے منتخب ہونے پر جشن منا رہے ہیں اس موقع پر نو منتخب مخصوص نشست ایم پی اے سردارا رنجیت سنگھ نے کہا کہ عوام اور خاص کر اقلیتی برادری کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے اور حلقہ عوام کی بلا امتیاز خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ میں اقلیتی برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور اقلیتی برادری کے بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔