Live Updates

تحریک انصاف کی کامیابی عوامی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو گی ، نومنتخب ایم پی اے چوہدری مسعود

منگل 31 جولائی 2018 20:03

فیروزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے چوہدری مسعوداحمدنے کہا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف پربھرپوراعتماد کااظہار کیا ہے ،تحریک انصاف کی کامیابی عوامی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو گی ،حلقہ انتخاب کی بلا تفریق خدمت کر کے عوام کے سامنے سرخروں ہوں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ میری ترجیحات میں پسمائندہ علاقوں کے عوام کے مسائل کے حل اور صحت تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے ،ماضی گواہ ہے کہ ہم جب بھی اقتدارمیں آئے بلا تفریق عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے ،انشاللہ عوام نے ہمیں بھاری ووٹ دے کر منتخب کیا ہے عوام کے معیار اوت توقعات پر پورا اتریں گے ،ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین امیرپور سردارناصرخان دشتی ،حافظ عبدالروف چوہدری ،حافظ محمدسلیم ویگر شامل تھے جنہوں نے چوہدری مسعوداحمدکوبھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات