حلقہ این اے 254 عزیز آباد ، متحدہ امیدوار شیخ صلاح الدین نے حلقہ کھولنے اور دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا

منگل 31 جولائی 2018 20:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2018ء) کراچی حلقہ این اے 254 عزیز آباد ، متحدہ امیدوار شیخ صلاح الدین نے حلقہ کھولنے اور دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

متحدہ امیدوار شیخ صلاح الدین کا چیف الیکشن کمشنر کو درخواست میں کہا ہے کہ حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ پر لگائے گئے کیمرے کی ویڈیو فراہم کی جائے ،گنتی کے وقت پریزائیڈنگ ، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افیسر اور الیکشن کمیشن کے عملے نے ہمارے چیف پولنگ ایجنٹس اور پونگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا ،ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر ووٹوں کی گنتی کی گئی ،چیف پولنگ ایجنٹ کو نتائج سادہ کاغذ پر فراہم کیے گئے ،تمام پولنگ بوتھ کی ویڈیو فراہم کی جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ گنتی کا عمل صاف و شفاف تھا ، چیف الیکشن کمشنر پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنے پر انکوائری کمیشن تشکیل دیں ، انکوائری مکمل ہونے تک سرکاری رزلٹ کا نوٹی فکیشن روک دیا جائے۔