آسٹریلین فاؤنڈیشن کا ایدھی فاؤنڈیشن کو 50 نئی ایمبولیسنز کا عطیہ

منگل 31 جولائی 2018 20:10

آسٹریلین فاؤنڈیشن کا ایدھی فاؤنڈیشن کو 50 نئی ایمبولیسنز کا عطیہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2018ء) آسٹریلین فاؤنڈیشن کا ایدھی فاؤنڈیشن کو 50 نئی ایمبولیسنز کا عطیہ دیا۔آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں نے ایدھی فاؤنڈیشن کو یہ عطیہ دیا ہے۔فیصل ایدھی نے آسٹریلوی حکومت کا شکریہ کہ انہوں نے ہماری خدمات کو سراہا ۔

(جاری ہے)

50ایمبولیسنز پورے ملک کے مختلف حصوں میں تعینات کی جائیں گی ، ٰؓٴْؓٓؓانہوں نے کہا کہ ہمیں ہر برس 200 ایمبولینس خریدنی پڑتی ہیں،فنڈنگ میں کمی آئی تھی لیکن اب بہتری آرہی ہے ،ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینسز کا فلیٹ 1800 گاڑیوں پر مشتمل ہے ،ہمیں امید ہے کہ دنیا بھر کے مخیر حضرات اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گے ،ہم کسی بھی حکومت سے مدد نہیں لیتے،عوام ایدھی صاحب پر بھروسہ کرتی تھی اور کرتی رہے گی، لیاری میں ہم ایک پرانی بلڈنگ کو ہنڈریڈ بیڈ ہسپتال میں تبدیل کیا ہے،وہاں نرسنگ اور پیرا میڈکس اسٹاف کو تربیت بھی دی جائے گی،اس موقع پر حامد خان ایدھی انٹرنشینل آسٹریلیا آسٹریلیا میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے گذشتہ برس بھی32ایمبولیسنز دی گئیں تھی،اس سال پچاس ایمبولیسنز عطیہ کی گئیں ہیں، ایمبولسنز سمیت دیگر فلاحی پروجیکٹس میں بھی ایدھی فاؤنڈیشن کی مدد کررہے ہیں ،لیاری میں قائم ٹریننگ انسٹیٹوٹ اینڈ ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے میں بھی آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی مدد کررہے ہیں ۔