ایف پی سی سی آئی کی ٹورنٹو میں ہو نے والی نما ئش کیلئے وومن انٹر پرنیورکو پیشکش

منگل 31 جولائی 2018 20:36

ایف پی سی سی آئی کی ٹورنٹو میں ہو نے والی نما ئش کیلئے وومن انٹر پرنیورکو ..
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی نے وومن انٹر پرنیورکو جو کینڈا میں ٹو رنٹو شہر 23سے 26اکتوبر2018کی نما ئش میں حصہ لینا چا ہ رہی ہیں ان کو اسپیشل رعا یتی پیکیج کی آفر کی ہے اس قسم کی آفر اور مراعات سے وومن انٹر پرنیورکو خاصی تعداد میں اپنی اپنی پروڈکٹ اور اپنی اپنی صلا حیتو ں کی کا رکر دگی دکھانے میں مدد ملے گی ۔

اس پیکیج میں ایف پی سی سی آئی نما ئش کے دوران ٹورنٹو شہر میں چار دن ہو ٹل میں قیا م ، نا شتہ ، لنچ ،پک اینڈ ڈراپ ڈیلی شٹل سروسز کی سہو لیات کے علا وہ ایک دن کیلئے سیا حتی فر ی ٹور بھی شامل ہے۔ ٹو رنٹو میں ہو نے والی اس نما ئش سے شرکا ء کو نئی نئی اشیا ء کی نما ئش اور پاکستانی بر آمدت کینڈ ا کی طرف 244.88ڈالر اور امپورٹ 538.93ڈالر تک ہو نے کا امکا ن ہے۔

(جاری ہے)

یہ چیز بھی قا بل حو صلہ افزاء ہے کہ پاکستانی بر آمدت مسلسل کینڈ ا کی جانب بڑ ھتی جا رہی ہیں ۔2015میں یہ بر آمدت 216.454ڈالر اور جبکہ2016میں 220.071ڈالر نو ٹ کی گئی۔ اس نما ئش میں ایکسپو رٹر ز کو خا صی تعداد میں کینڈ ا میں خریدنے والوں سے بھی رابطہ ممکن ہو سکے گا ۔ جس میں چن اسٹورز ، سپر ما رکیٹ اور کینڈا میں نما ئش میں شریک شرکاء میں B2Bمیٹنگ بھی کرایا جا ئے گاتا کہ نما ئش کے دوران پاکستان ایکسپورٹرز کو سہو لت دی جا ئے گی ۔

یہ با ت بھی قا بل ذکر ہے کہ کینڈ ا کی ما رکیٹ ٹیکسٹائل ریڈی میڈ گا رمنٹ ، چا ول ، مصالحے جات تیا رشدہ کھانا ، تعمیراتی مٹر یل ، چمڑے کی مصنو عا ت ، جیولری ، بسکٹ ، ڈرائی فروٹس ، بیڈ شیٹ ، تو لیہ سر جیکل آئیٹم ، اسپورٹس گڈز ، ما ربل ،براس اورٹیکسٹائل ، ہینڈ ی کرافٹس وغیر ہ کیلئے خا صی حو صلہ افزاء اور پُر کشش ہے ۔

متعلقہ عنوان :