سابق وزیر اعظم نوازشریف کی50رکنی کابینہ کی27کرپٹ وزراء انتخابات میں شکست کھاگئے

شکست کھانے والوں میں خواجہ سعد رفیق،اکرم درانی،سکندر بوسن جبکہ وزیراعظم شاہد خان عباسی خود بھی شکست سے دوچار،27 وزراء پر کرپشن کے الزامات بعض کے خلاف ریفرنس تیاری کے آخری مرحلے میں

منگل 31 جولائی 2018 20:36

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی50رکنی کابینہ کی27کرپٹ وزراء انتخابات میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کی 50رکنی کابینہ کے 27 ممبران عام انتخابات میں بری طرح شکست سے دوچار ہوئے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خود بھی دونوں انتخابی حلقوں سے شکست کھا گئے ہیں۔شاہد خاقان ع باسی کی50 رکنی بھاری کابینہ کے ممبران پر اربوں روپے کرپشن کے الزامات تھے جبکہ بعض ممبران پر کرپشن کے ریفرنس آخری مراحل میں ہیں۔

کابینہ کے صرف10ارکان دوبارہ کامیاب ہوئے ہیں جبکہ چھ اراکین سینیٹر ہیں۔الیکشن کمیشن سے جاری اعداد وشمار کے مطابق نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کابینہ کے دوتہائی ممبران عام انتخابات میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

شکست کھانے والوں میں خواجہ سعد رفیق،اکرم درانی،مذہبی امور کے وزیر سردار یوسف،شیخ آفتاب،جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ،حافظ عبدالکریم،مولانا امیرزمان،اویس احمد خان لغاری،مرتضیٰ جتوئی،سید جاوید علی شاہ،بلیغ الرحمان،صدر الدین ،سائرہ افضل تارڑ،سکندر بوسن،ممتاز تارڑ،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل،عابد شیرعلی،طلال چوہدری،رانا افضل،غالب خان،جعفر اقبال چوہدری،پیرامین الحسنات،ارشد خان لغاری،دوستاں ڈومکی،طارق فضل چوہدری شامل ہیں جبکہ کابینہ کے وہ اراکین جو کامیاب ہوئے ہیں ان میں خواجہ آصف،ریاض پیرزادہ،خرم دستگیر،برجیس طاہر،جنید انور چوہدری،پرویز ملک،عبدالرحمان کانجو،شاہنواز رانجھا،جام کمال ،ایاز شیرازی شامل ہیں۔