حلقہ این اے 254 عزیز آباد ، ایم کیو ایم کے امیدوار شیخ صلاح الدین نے حلقہ کھولنے اور دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا

منگل 31 جولائی 2018 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) حلقہ این اے 254 عزیز آباد ، ایم کیو ایم کے امیدوار شیخ صلاح الدین نے حلقہ کھولنے اور دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا ،متحدہ امیدوار شیخ صلاح الدین نے چیف الیکشن کمشنر کے پاس درخواست جمع کرادی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ:حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوٹھ پر لگائے گئے کیمرے کی ویڈیو فراہم کی جائے ، :گنتی کے وقت پریزائیڈنگ ، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افیسر اور الیکشن کمیشن کے عملے نے ہمارے چیف پولنگ ایجنٹس اور پونگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا ، :ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر ووٹوں کی گنتی کی گئی ، :چیف پولنگ ایجنٹ کو نتائج سادہ کاغذ پر فراہم کیے گئے ، :تمام پولنگ بوتھ کی ویڈیو فراہم کی جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ گنتی کا عمل صاف و شفاف تھا ، :چیف الیکشن کمشنر پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنے پر انکوائری کمیشن تشکیل دیں ، :انکوائری مکمل ہونے تک سرکاری رزلٹ کا نوٹی فکیشن روک دیا جائے