محکمہ سکولز ایجوکیشن صوبے بھر میں سرکاری و نجی سکولوں کو کل سے مشروط کھولنے کی اجازت دیدی

منگل 31 جولائی 2018 20:53

محکمہ سکولز ایجوکیشن صوبے بھر میں سرکاری و نجی سکولوں کو کل سے مشروط ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن صوبے بھر میں سرکاری و نجی سکولوں کو کل سے مشروط کھولنے کی اجازت دیدی ہے اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی سکولز طے شدہ شیڈول کے مطابق گیارہ اگست سے کھلیں گے تاہم پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے اگر کوئی نجی سکول آج بروز یکم اگست سے کھولنا چاہتا ہے تو محکمہ تعلیم کو کوئی اعتراض نہیں لیکن آج سے کھلنے والے سکولوں میں تعلیم و تدریس کی اجازت نہیں دی جائیگی نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی نے مذکورہ قواعد وضوابط کی خلاف کی تو ان سکولوں کے مالکان کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی یہ بھی بتایاگیا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صرف لاہور میں محکمہ کے افسران پر مشتمل آٹھ کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی ہیں جبکہ پنجاب کے ہر ضلع میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اتھارٹی کی سربراہی میں الگ سے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں جو اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری و نجی سکولوں کے کھلنے کا جائزہ لیں گی ۔