انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس،

انتظامات کا جائزہ، 44 سوسے زائد ٹیمیں پولیو مہم میں حصّہ لیں گی،ڈی سی لاہور

منگل 31 جولائی 2018 21:34

انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس،
لاہور۔30جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقدہوا،اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور ، سی ای او ایجوکیشن ، ڈی ڈی اوز ہیلتھ اوردیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں6اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم میں 17لاکھ 71ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ 4400 سے زائد ٹیمیں پولیو مہم میں حصّہ لیں گی اور موبائل ٹیمیں ٹرانزٹ پوائنٹس پر موجود ہونگی، انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے، ڈی سی نے افسران کو ہدایت کی کہ بارشی موسم کے باعث انسداد ڈینگی مہم پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔