آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سی ایم ایچ میں زیر علاج روسی کوہ پیما گوکوف الیگزینڈر کی عیادت

منگل 31 جولائی 2018 21:36

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سی ایم ایچ میں زیر علاج روسی کوہ پیما ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ ) میں زیر علاج روسی کوہ پیما گوکوف الیگزینڈر کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹوں نے ملک کے شمالی علاقوں میں بائیفوگلیشیر میں 20ہزار چھ سو پچاس فٹ اونچی چوٹی لاتوک پر پھنسے روسی کوہ پیما گوکوف الیگزینڈرکو محفوظ مقام پرمنتقل کیا، روسی کو ہ پیما کو ضروری طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ سکردو منتقل کیا گیا، پاک فوج کے ایوی ایشن پائلٹوں نے بد ترین موسمی صورتحال کے باوجود پاکستان میں اتنی بلند چوٹی پر پہلی بار امدادی کارروائی کی۔

روسی کوہ پیما اس ماہ کی 25 تاریخ سے لاتوک کی بلند چوٹی پر پھنسا ہوا تھا اور تین دن سے کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئی تھیں، روسی کوہ پیما کو بچانے کیلئے سات بار کوشش کی گئی مگر برفانی بادلوں کی وجہ سے روسی کوہ پیما کو ریسکیو نہ کیا جاسکا۔بعد ازاں روسی کوہ پیما ہ کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج روسی کوہ پیما کی عیادت کی ۔