ملائیشیا سول ایوی ایشن کے سربراہ مستعفیٰ

منگل 31 جولائی 2018 21:38

ملائیشیا سول ایوی ایشن کے سربراہ مستعفیٰ
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء)ملائیشیا کی سول ایوی ایشن کے سربراہ اظہر الدین عبدالرحمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے منگل کے دن بتایا کہ ملائیشیائی ایئر لائنز کی پرواز MH370 کے لاپتہ ہونے کی وجوہات نہ جان سکنے کی وجہ سے انہوں نے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ پیر کے دن ہی ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ پرواز کیوں لاپتہ ہوئی تھی۔ آٹھ مارچ سن دو ہزار چودہ کو لاپتہ ہونے والے اس جہاز میں 239 افراد سوار تھے۔