دینی مدارس کی نمائندہ تنظیم جمعیت طلبہ عربیہ نوجوان نسل کیلئے محسن تنظیم کی حیثیت رکھتی ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

فحاشی ، عریانی اور لبرل ازم پاکستان اور اسلامی تہذیب کیلئے بڑے خطرات ہیں جن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا ‘ امیر جماعت اسلامی لاہور

منگل 31 جولائی 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہی ملک و ملت کا اثاثہ اور مستقبل ہیں،دینی مدارس کی نمائندہ تنظیم جمعیت طلبہ عربیہ نوجوان نسل کیلئے محسن تنظیم کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ رو زانہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں جمعیت طلبہ عربیہ لاہور کے وفد سے قرآن پروجیکٹ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پروگرام میں ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد و علماء لاہور قاری عطاء الرحمن ، نائب امیر و صدرسیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ لاہور قاضی مامون الرحمن حماد ، ناظم تنظیم جمعیت طلبہ عربیہ لاہور ذکر اللہ ایمانی ، شفقت مذصوری ، جمیل الرحمن ، انوار الحق ، نثاء احمد فاروقی ، شمس الرحمن سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ انسان کو بہتر انسان بنا نا ہی انسانی تاریخ کا مشکل ترین کام ہے اور یہ کام اسلامی جمعیت طلبہ عربیہ بطریقہ احسن سرانجام دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انسانوں کی اصلاح و رہنمائی کیلئے انبیاء کرام ؑ معبوث ہوئے اور آج کے جدید دور میں بھی تعلیم و تربیت کے لیے ادارے اور مثبت سرگرمیاں نا گزیز ہیں۔ انسانیت کی تذلیل ، ناانصافی کی بنیاد پر محرومیاں انسان کو حیوان سے بدتر بنا دیتی ہیں، کسی بھی قوم کا دشمن عمارتوں ،صنعتوں کو تباہ نہیں کرتا بلکہ نوجوانوں میں وحدت ، یکجہتی ، باہمی احترام اور برادشت کو ختم کر کے اور ان کو فحاشی ، عریانی اور منشیات جیسی لعنت کی طرف دھکیل کر نوجوان نسل سمیت معاشروں کو تباہ کر دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلما ن کی اصل کامیابی اورکامرانی قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے سے وابستہ ہے اور اسی میشن کو لے نوجوان نسل میں دین اسلام کی ترویج کا کام جمعیت طلبہ عربیہ شہر بھر میں احسن طریقہ سے کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فحاشی ، عریانی اور لبرل ازم پاکستان اور اسلامی تہذیب کیلئے بڑے خطرات ہیں جن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا ۔