Live Updates

چنیوٹ،عمران خان کو اس شاندار کامیابی پرمبارکباد دیتا ہوں،قاضی علی حسن رضا

عمران خان وفاق،پنجاب اور خیبرپختونخواہ میںاپنی حکومت بنائیں گئے ،دھاندلی کے الزامات ہر الیکشن پر لگتے رہے ہیں ،نواز ،شہباز شریف کھلے دل سے انتخابی نتائج قبول کر کے ووٹ کو عزت دیں، سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 31 جولائی 2018 22:34

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 94اور رہنما تحریک انصاف پاکستان قاضی علی حسن رضاپمی نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو اس شاندار کامیابی پرمبارکباد دیتا ہوںخواہش ہے کہ عمران خان وفاق،پنجاب اور خیبرپختونخواہ میںاپنی حکومت بنائیں،دھاندلی کے الزامات ہر الیکشن پر لگتے رہے ہیں ،نواز شریف ، شہباز شریف کھلے دل سے انتخابی نتائج قبول کر کے ووٹ کو عزت دیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران کرپشن ریفرنسز پر آنیوالے فیصلوں پر تنقید کرتے تھے اور کہتے تھے کہ اصل فیصلہ 25جولائی کو عوام کی عدالت سے آئے گا ،عوام کی عدالت نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اب وہ اسے تسلیم کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام نے نام نہادجمہوری کرپٹ ایلیٹ کے ہاتھوں بہت دکھ اٹھائے اب عام آدمی تک تبدیلی کے واضح ثمرات پہنچنے چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں قاضی علی حسن رضا پمی نے کہا کہ اگر میں الیکشن نہیں جیتا تو مجھے کوئی دکھ نہیں بلکہ اس بات کی خوشی ہے کہ میری پارٹی مرکزاور صوبے میں برسراقتدار آرہی ہے ،میں خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترا تھا اور وہ جذبہ اب بھی زندہ ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے میرے دروازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات