پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لیئے جدوجہد کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری

منگل 31 جولائی 2018 22:42

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لیئے جدوجہد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لیئے جدوجہد کی ہے۔ وہ پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کے اعزاز میں بلاول ہاؤس میں دئے گئے ظہرانے سے خطاب کررہے تھے ، بلاول ہاوًس میں دیئے گئے ظہرانے میں راجا پرویز اشرف، فریال تالپور، شیری رحمان، قائم علی شاہ،خورشید شاہ، نثار کھڑو، رضا ربانی، مراد علی شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے نظریئے کو فروغ کے لیئے پارلیمان کا فورم استعمال کرے گی: بمشکلات اور دھاندھلی کے باوجود پیپلز پارٹی نے 2013ع کے مقابلے میں 2018ع کے انتخابات میں بھتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا: کچھ پارٹیاں پارلیمان کا بائیکاٹ کرنے کی باتیں کر رہی تھیں، لیکن ہم نے انہیں ایسا نہ کرنے پر قائل کرلیا: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ جمہوری سوچ کی کامیابی ہے، گو کہ ہمیں انتخابی عمل پر تحفظات ہیں: ہمیں سندھ میں مزید ڈلیور کرنے پر فوکس کرنا ہی: گڈ گورننس اور بہتر کارکردگی ہماری نئی حکومت کا طرہ امتیاز ہوگا: ہم اس عوام کو مایوس نہیں کریں گے، جس نے ہمیں ایوانوں میں بھیجا ہی: ہمیں عالمی و معاشی محاذ پر بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہی