سرگودھا، بھرتی ہونیوالی1150ایجوکیٹرز کی ٹریننگ مکمل

منگل 31 جولائی 2018 22:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب روڈ میپ کے تحت ضلع بھر میں 1150 بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کو ٹریننگ دے دی گئی،چھوٹے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے اور انگلش کے مضمون کو بہتر طریقہ سے پڑھانے کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ضلع بھر میں 2017 میں انگلش کے مضامین کے 1150 اساتذہ کو بھرتی کیا تھا، جن کیلئے ضلع بھر میں خصوصی ٹریننگ ورکشاپوں کو اہتمام کیا گیا تھا، جن میں ایم سی گرلز سکول سرگودھا، ہائی سکول نمبر 2 سرگودھا، ایلیمنٹری سکول شاپور، ہائی سکول ساہی وال، ہائی سکول کوٹ مومن، ہائی سکول بھلوال ، ہائی سکول بھیرہ اور گونمنٹ گرلز سکول سلانوالی شامل ہیں ، ٹریننگ صبح 8 سے 1 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہی ، ٹریننگ میں اساتذہ کو انگلش لکھا ، بولنا اور پڑھنا سیکھایا گیاتاکہ وہ بچوں کو بہتر طریقہ سے پڑھانے اور ان اساتذہ شعبہ انگلش سے آشنائی کروانے کیلئے خصوصی ٹریننگ دی ہے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ 30 اور 31 جولائی کو ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں ہوئی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق محمود قاضی نے مختلف ورکشاپوں کے دورے کئے اور ان ورکشاپوں میں شامل اساتزہ کی حاضری بھی چیک کی۔