وزیر اعظم آزادکشمیر نواز شریف کی عقیدت میں چیف جسٹس پر برس پڑے

بہت ہو گیا وہ مجھے بلائیں لیکن وہ ایسا کر نہیں سکتا اس لئے کہ میں انکے دائرہ اختیار میں نہیں ہوں،لاکھوں مقدمات پینڈنگ پڑے ہیں ان کو دیکھیں آزادکشمیر میں آئین و قانون کے تحت نظام چلائیں گے ورنہ میری زبان بہت لمبی ہے یہ چل گئی تو پھر کسی کا کچھ نہیں چھوڑوں گا ،راجہ فاروق حیدر خان کا سردار محمد ابراہیم خان برسی کی تقریب سے خطاب

منگل 31 جولائی 2018 22:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی عقیدت میں چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ پر برس پڑے اور انہیں کہاکہ بہت ہو گیا وہ مجھے بلائیں لیکن وہ ایسا کر نہیں سکتا اس لئے کہ میں انکے دائرہ اختیار میں نہیں ہوںلاکھوں مقدمات پینڈنگ پڑے ہیں ان کو دیکھیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان کشمیریوں کی ضرورت ہے پرویز مشرف نے اپنے دور میں کشمیر کا مقدمہ خراب کرکے نقصان پہنچایا،کشمیر پر آج بھی بات چیت ہوگی آنیوالی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گھبرانے کہ ضرورت نہیں ہے پرو ایکٹو خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر کا مسئلہ اٹھانے کی ضرورت ہے ڈکٹیٹر شپ سے بدترین جمہوریت بہتر ہے آزادکشمیر کی حکومت شہداء کی وارث حکومت ہے میرا مالک میرا اللہ ہے وہ میرے ساتھ ہے مجھے کوئی نہیں ہٹا سکتا ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں آئین و قانون کے تحت نظام چلائیں گے ورنہ میری زبان بہت لمبی ہے یہ چل گئی تو پھر کسی کا کچھ نہیں چھوڑوں گا آزادکشمیر حکومت کا کردار مسئلہ کشمیر کے حوالے سے متعین کیا جائے میں میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں تشویش ہے،چیف جسٹس سپریم کورٹ آرام۔کر کے بیٹیھں روز ایک نیا فتنہ کیا ڈرامہ بنایا ہوا ہے، رحم کرو الیکشن ہو گیا تم چھوڑو بیٹھو آرام سے گھر میں لگا ہوا ہے خواہ مخواہ،وزیراعظم کی چیف جسٹس پر تنقید کیا کر لے گا میں تو کہتا ہوں ایک دفعہ مجھے بلائے میں اس کی وہ کروں ساری زندگی یاد رکھے،میں اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا جو فرشتے یہاں بیٹھے ہیں جنہوں نے پنڈی بھیجنی ہے وہ میری ہر بات لکھیں پاکستان میں میں الیکشن ہو گیا ہوا ہے اب زرداری صاحب اسکی بہن کو نوٹس یہ تخریب کاری بند کی جائے صبح چار سے شام چار بجے تک سفید بالوں والا جاوید اقبال اسکو ہینگ اوور ہوتا ہے بس کرو بھائی پاکستان کے ساتھ بہت کھلواڑ ہو گیا ہے اس ملک کو چلنے دیںگلگت بلتستان میں بھاشا نہیں دیامر ڈیم ہے پندراں سو ارب روپے کا ڈیم چندے سے بھی بن سکتا ہے کیا مذاق کرتے ہو،چیف جسٹس کو پتا نہیں وہ پاکستان اور چین کے معاہدے کہ شق پانچ پڑھ لیںان کو کسی نے نہیں کہا یہ اٹھ کر ڈیزائن بنانے لگ گئے تمہارا کیا کام ہے ڈیزائن بنانے کا اپنا کام کرو جو اٹھاراں لاکھ کیس تمہارے پاس ہیں انہیں فارغ کروان کیسوں کا مجھے فیصلہ کرنا ہے کیا،عدالتیں بھی امن کریں اور احتساب بھی پاکستان کے اندر مزید سیاسی جماعتوں کو بلیک میل کرنے سے باز آ جائیں۔