پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اورپارلیمان کو مضبوط بنانے کے لئے جدوجہد کی ہے، بلاول بھٹو زرداری
پارٹی اپنے نظریئے کو فروغ کے لیئے پارلیمان کا فورم استعمال کرے گی،مشکلات اور دھاندلی کے باوجود پیپلز پارٹی نے 2013ع کے مقابلے میں 2018ع کے انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی
منگل 31 جولائی 2018 23:21
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشکلات اور دھاندلی کے باوجود پیپلز پارٹی نے 2013ع کے مقابلے میں 2018ع کے انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ اپوزیشن جماعتوں نے نئی پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز دی تھی، لیکن ہم نے انہیں ایسا نہ کرنے پر قائل کرلیا پیپلزپارٹی نے انہیں پارلیمان میں شامل ہونے اور جمہوریت کے لئے لڑنے پر قائل کیا یہ جمہوری سوچ کی کامیابی ہے، گو کہ ہمیں انتخابی عمل پر تحفظات ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے اس امرپر زور دیا کہ ہمیں سندھ میں کارگردگی مزید بہتربنانے اورعوامی امیدوں پرپورااترنے کے لیے مسائل حل کرنے پرزیادہ توجہ دینا ہوگی کیونکہ ہم ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں اچھی حکمرانی اور بہتر کارکردگی نئی صوبائی حکومت کا ظرہ امتیاز ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم اس عوام کومایوس نہیں چھوڑ سکتے جنہوں نے ہمیں پارلیمنٹ میں بھیجا ہے،بین الاقوامی اور اقتصادی محاذ پرہمیں بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں انتہائی اہم مسائل پرتوجہ اتنی توجہ نہیں دیتیں جتنی پیپلزپارٹی کا منشوراسے اہمیت دینے اورانہیں حل کرنے پرزوردیتا ہے۔#مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.