پاکستان میں 67 لاکھ افراد روزانہ گیارہ ارب روپے مالیت کی منشیات استعمال کرتے ہیں،بینش ضیاء
منگل 31 جولائی 2018 23:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے والے افراد میں 8 لاکھ 60 ہزار افراد ہیروئن کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں جبکہ ہماری کل آبادی کے تین اعشاریہ چھ فی صد افراد چرس پیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 لاکھ 30ہزار افراد انجیکشن کے ذریعے ہیروئن کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیںجن میں 73فی صد ہیرونچی استعمال شدہ سرنج استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ گھر سے بھاگے ہوئے 25ہزار اسٹریٹ چلڈرن منشیات کے عادی ہوتے ہیں جبکہ 78 فی صد مرد اور 22فی صد خواتین منشیات کرتے ہیں دوسری جانب 20 لاکھ نوجوان ڈرگ استعمال کرنے لگے ہیں۔بینش ضیاء کے مطابق پنجاب میں 29 لاکھ افراد اور خیبر پختونخواہ کی آبادی کے 10 اعشاریہ 9 فی صد افراد منشیات کے عادی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے علاوہبھارت،مالدیپ،نیپال،بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ میں ایک بڑی تعداد میں منشیات استعمال کی جاتی ہے جبکہ افغانستان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ منشیات تیار کرنے والے ملک میں کیا جاتاہے جہاں نیٹو کی افواج کے انخلاء کے بعد پیدا ہونے والی بے یقینی کی صورتحال کے نتیجے میں منشیات کی اسمگلنگ میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خود اعتمادی، فیصلہ کرنے کی قوت،کمیونیکشن کی مہارت، حالات کے دباو کو قبول کرنے،دباو کی کیفیت میں کام کرنے،وقت کی پابندی اور غصہ پر قابو پانے کی صلاحیت کے حامل افرادخو د کو منشیات کے استعمال سے بہ آسانی محفوط رکھ سکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.