بھتیجے کو بچاتے ہوئے چچا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق،لاش برآمد

منگل 31 جولائی 2018 23:54

بھتیجے کو بچاتے ہوئے چچا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق،لاش برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) گڈانی کی پہاڑی پر تصویر لیتے ہوئے پائوں پھسلنے کے باعث گرنے والے نوجوان کو بچانے کی کوشش میں چچا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق جبکہ بھتیجے کو بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

گڈانی پھوکاڑہ بیچ کے پہاڑ پر تصاویر بناتے ہوئے نوجوان کا پائوں پھسل گیا اور وہ گہرے سمندر میں جا گرا، جسے بچاتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی اعظم اچکزئی نے سمندر میں چھلانگ لگادی ان کی کوشش سے بھتیجا محفوظ رہا جب کہ وہ خود سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا۔

پاک نیوی کے جوانوں سمیت مقامی خوطہ خوروں کی جانب سے لاش کی تلاش رات گئے تک جاری رہی جب کہ لاش منگل کی صبح باگڑھ کی ساحلی پٹی سے بر آمد ہوئی۔اعظم اچکزئی جو کہ انجمن تاجران زرغون روڈ کے صدر تھے رات ہی اہلخانہ سمیت حب پہنچے تھے جو کہ حب کی قبائلی شخصیت فدا نورزئی کے مہمان تھیواضع رہے کہ گڈانی سمیت لسبیلہ کے تمام ساحلی پٹی پر نہانے کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ ہے۔

متعلقہ عنوان :