مشی گن کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک بلی میئر کے طور پر منتخب۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا
امین اکبر منگل 31 جولائی 2018 22:55
حال ہی میں شمال مغربی مشی گن کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک بلی کے میئر کے طور پر منتخب ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ سننے میں شاید عجیب لگے لیکن یہ سچ ہے کہ سویٹ ٹارٹ نامی اس بلے نے میئر کی ریس میں شریک 13 کتوں، ایک مور، ایک اور بلی اور ایک بکری کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جیت حاصل کر لی۔
مذکورہ چھوٹے سے قصبے کی کل آبادی 250 سے 300 کے درمیان ہے جو کہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے اپنے علاقے میں ایک غیر انسانی شخصیت کو میئر منتخب کرتے آ رہے ہیں۔ یہ الیکشن دراصل اومینا ہسٹوریکل سوسائٹی کی طرف سے منعقد کرائے جاتے ہیں اور مذکورہ میئر ادارے کے لیے فنڈ اکٹھے کرنے کا کام کرتا ہے۔
(جاری ہے)
ہر ووٹ کے کاسٹ کرنے پر ایک ڈالر جمع ہوتا ہے ۔
سوسائٹی کے صدر کیتھ ڈیسلکن کے مطابق اس سال الیکشن کے نتیجے میں ملنے والی رقم اب تک حاصل ہونے والی سب سے زیادہ رقم ہے ۔ یہ رقم 7 ہزار ڈالر سے اوپر ہے۔ اومینا نے وائس میئر، سیکنڈ وائس میئر، پریس سیکرٹری اور ایک خصوصی اسسٹنٹ کو بھی منتخب کیا ہے۔ پرندوں سے متعلق معاملات کے لیے پینی نامی چوزے کا انتخاب کیا گیا ہے
اومینا ہسٹوریکل سوسائٹی کی ویب سائٹ پر الیکشن کے تمام تر امیدواروں کی فہرست ان کے گزشتہ سیاسی پس منظر کے ساتھ موجود ہے کہ انہیں آخر کیوں منتخب کیا جانا چاہیے۔
جیسا کہ جیتنے والے سویٹ ٹارٹ کے پروفائل پر لکھا ہے، "مجھے تین سال تک اپنے گھر کے نظم ونسق/ نگرانی کا تجربہ ہے۔ میں اپنی تمام تر متوقع فرائض پورے کرتے ہوئے تین سال وائس میئر رہا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ میں میئر کی ذمہ داریاں سنبھال سکتا تھا۔"
سویٹ ٹارٹ کے الیکشن کا آن لائن نہایت پرجوش ردعمل دیکھنے میں آیاہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.