آن لائن وائرل طبی نسخے پر عمل کرنے سے کئی لوگ دل کے دورے کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے
امین اکبر منگل 31 جولائی 2018 22:55
چین کے شہر ہربن سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ زہو شن نے انٹرنیٹ پر ایک تحریر پڑھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ہربن میں اگلے تین دن بہت زیادہ گرمی ہوگی۔ یہ سال کے گرم ترین دن ہونگے۔ گرمی کی وجہ سے ان دنوں دل کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی دوائیاں بھی کارگر نہیں ہونگی بلکہ الٹا ان کے استعمال کا نقصان ہوگا۔
حیرت انگیز طور پر یہ تحریر انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں نے شیئر کی۔ زیادہ لوگوں کا شیئر کرنا ہی زہو شن جیسے کچھ لوگوں کے لیے اس کی درستی کا معیار بن گیا۔ تحریر پڑھ کردل کی بیماری میں مبتلا زہو شن نے فیصلہ کیا کہ وہ 17 جولائی سے شروع ہونے والے ان تین دنوں میں اپنی دوائی نہیں لے لیں گے ۔
(جاری ہے)
تین گرم ترین دن تو آرام سے گزر گئے اور کچھ نہ ہوا لیکن 26 جولائی کو زہو اپنے دوستوں کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے کہ اس کے دل میں درد ہوگیا، جس کی وجہ سے وہ زمین پر گرگئے۔ زہو کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹر ان کی زندگی نہ بچا سکے۔ اُن کی وفات کی وجہ دل کا دورہ بتائی جاتی ہے۔
ہربن میں فرسٹ ہوسپیٹل کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شو شانشان نے بتایا کہ زہو وائرل ہونے والی تحریر”سال کے تین گرم ترین دنوں میں دل کی بیماری کی دوا نہ لیں “ کا شکار بنا ہے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ اس وائرل پوسٹ کا شکار ہونے والوں میں زہو اکیلے ہی شامل نہیں۔ پچھلے ہفتے تین اور افراد بھی اسی آن لائن افواہ کی وجہ سے دل کے دورے کا شکار ہوئے اور وفات پاگئے۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دل کی بیماریوں میں مبتلا مریض کبھی بھی اپے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کسی دوائی کا استعمال ترک نہ کریں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ گرم دنوں میں دوائی لینے میں مستعدی کامظاہرہ کریں کیونکہ گرم دنوں میں دل کے دورے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
خوش قسمتی سے انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی گمرائی سے بچنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ وہ یہ کہ انٹرنیٹ پر پڑھی جانے والی یا کسی وائرل پوسٹ کا یقین نہ کیا جائے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.