سمارٹ فونز کی فروخت میں چین کی ہواوے نے امریکی کمپنی ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

سال کی دوسری سہ ماہی میں سام سنگ کے 7 کروڑ 15 لاکھ، ہواوے کے 5 کروڑ 42 لاکھ اور ایپل کے 4 کروڑ 13 لاکھ سمارٹ فون فروخت ہوئے، بین الاقوامی ڈیٹا کارپوریشن کی رپورٹ

بدھ 1 اگست 2018 14:40

سمارٹ فونز کی فروخت میں چین کی ہواوے نے امریکی کمپنی ایپل کو پیچھے چھوڑ ..
واشنگٹن ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) بین الاقوامی ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران سمارٹ فونز کی فروخت کے اعتبار سے جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہی جس کے 71.5 ملین (7 کروڑ 15 لاکھ) سمارٹ فون فروخت ہوئے جبکہ چین کی کمپنی ہواوے امریکی الیکٹرانکس کمپنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 54.2 ملین (5 کروڑ 42 لاکھ ) سمارٹ فونز کی فروخت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

(جاری ہے)

کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی سمارٹ فونز کی فروخت میں پہلے نمبر پر رہی جس کے 7 کروڑ 15 لاکھ سمارٹ فون فروخت ہوئے۔تاہم حیران کن صورتحال اس وقت سامنے آئی جب چینی الیکٹرانکس کمپنی ہواوے امریکی الیکٹرانکس کمپنی کو پچھاڑتے ہوئے 5 کروڑ 42 لاکھ سمارٹ فونز کی فروخت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔امریکی کمپنی ایپل 41.3 ملین (4 کروڑ 13 لاکھ ) سمارٹ فونز کی فروخت کے ساتھ تیسری عالمی کمپنی قرار پائی۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں دوسری سہ ماہی کے دوران فروخت ہونے والے سمارٹ فونز میں سام سنگ، ہواوے اور ایپل کا حصہ بالترتیب 20.9 فیصد، 15.8 فیصد اور 12.1 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :