اسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں نے ایدھی فائونڈیشن کو 50 ایمبولینسز عطیہ کردیں

حالیہ اضافے کے بعد ایدھی ایمبولینسز کی تعداد 2000 ہوگئی، سربراہ ایدھی فائونڈیشن فیصل ایدھی

بدھ 1 اگست 2018 15:53

اسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں نے ایدھی فائونڈیشن کو 50 ایمبولینسز عطیہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2018ء) آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں نے ایدھی فائونڈیشن کو 50 ایمبولینسز عطیہ کی ہیں، یہ ایمبولینسز ایدھی فائونڈیشن آسٹریلیا کے انچارج حامد خان نے کراچی میں فیصل ایدھی کے حوالے کیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا کہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں نے ایک بار پھر 50 ایمبولینسز عطیہ کی ہیں ، یہ ایمبولینسز مریضوں اور زخمیوں کی مدد کیلئے استعمال ہوں گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلین پاکستانیوں کی جانب سے چھوٹی، میڈیم اور بڑے سائز کی ٹرانسپورٹ گاڑیاں خریدی گئیں جنہیں بعد ازاں ایمبولینسز کے طور پر تیار کیا گیا ، یہ ایمبولینسزپاکستان کے مختلف شہروں میں آپریٹ کریں گی۔ حالیہ اضافے کے بعد ایدھی ایمبولینسز کی تعداد 2000 ہوگئی ہے۔ ایدھی فائونڈیشن آسٹریلیا کے انچارج حامد خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں نے 32 ایمبولینسز عطیہ کی تھیں۔واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد ایدھی فائونڈیشن کو شدید مالی بحران کا سامنا تھا تاہم اب دوبارہ لوگوں نے دنیا کی سب سے بڑی پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو فنڈز دینا شروع کردیے ہیں