Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور آزاد امیدوار کی حمایت مل گئی

فیصل آباد سے منتخب آزاد امیدوار عاصم نذیر عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 1 اگست 2018 15:02

پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور آزاد امیدوار کی حمایت مل گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور آزاد امیدوار کی حمایت مل گئی۔ فیصل آباد سے آزاد امیدوار عاصم نذیر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔عاصم نذیر نے فیصل آباد کے حقلہ این اے 101 سے الیکشن لڑا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد اب انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقآزاد امیدوار عاصم نذیر نے جیانگیر ترین سے ملاقات کی ہے اور تحریک انصاف میں شمولیت کی حامی بھر لی ہے۔ عاصم نذیر عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔یاد رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 101 فیصل آباد I سے آزاد امیدوار محمد عاصم نذیر ایک لاکھ 47 ہزار 812 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ظفر ذوالقرنین ساہی 86 ہزار 575 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے افتخار علی 9 ہزار 962 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 58.19 فیصد رہی۔واضح 2018ء میں الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف واضح برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔پی ٹی آئی کابینہ تشکیل دینے کے لیے مشاورت بھی کر رہی ہے ۔پی ٹی آئی وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے جب کہ اس حوالے سے تحریک انصاف کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ بھی جاری ہے۔اور آزاد امیدوراوں کو بھی اپنی پارٹی میں لانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس تمام معاملے میں جہانگیر ترین اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے پاکستان تحریک انصاف مرکز کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔تاہم ن لیگ بھی پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور آزاد امیدوار کی حمایت مل گئی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات