Live Updates

روز رات کو دعا مانگتا ہوں کہ مجھے ریحام خان جیسی سابقہ بیوی کبھی نہ ملے

میری سچے دل سے دعا ہے کہ آپ کو کبھی بھی منشیات استعمال کرنے والے کے ساتھ زندگی نہ گزار نی پڑے ، میں نے اپنی خاموشی اس وقت توڑی جب مجھے معلوم ہوا کہ یہ اپنے ووٹر کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، ریحام خان کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 1 اگست 2018 16:21

روز رات کو دعا مانگتا ہوں کہ  مجھے ریحام خان جیسی سابقہ بیوی کبھی نہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عمران خان سے علیحدگی کے بعد عمران خان ہر سنگین نوعیت کے الزام عائد کیے اور ان پر ایک پوری کتاب بھی لکھ ڈالی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ دلچسپ تبصرے بھی کیے جاتے ہیں۔کچھ مرد حضرات کہتے ہیں کہ اللہ ریحام خان جیسی بیوی کسی کو نہ دے۔

کچھ ایسی ہی دعا معروف کامیڈین زید علی بھی کرتے ہیں۔زید علی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں روز رات کو بیڈ پر جانے سے پہلے ایک ہی دعا کرتا ہوں کہ اللہ مجھے ریحام خان جیسی سابقہ بیوی نہ دے۔
ریحام خان نے بھی زید علی کی اس ٹویٹ کا جواب دیا اور کہا کہ میری سچے دل سے دعا ہے کہ آپ کو کبھی بھی منشیات استعمال کرنے والے اور دغا باز کے ساتھ زندگی نہ گزار نی پڑے ، میں نے اپنی خاموشی اس وقت توڑی جب مجھے معلوم ہوا کہ یہ ان کے ساتھ دھوکہ دہی کر رہاہے جنہوں نے اسے ووٹ دیاہے ، پاکستان سب سے پہلے ہے ۔

(جاری ہے)

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ریحام خان کو اس ٹویٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کسی نے سچ کہا تھا کہ ڈالر جتنا بھی گر جائے لیکن آپ سے زیادہ نہیں گر سکتا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ  بار بار ایک ہی الزام دہرانے سے ہم اس پر یقین کر لیں گے۔

عمران خان کو ووٹ دینے والے برا محسوس نہیں کرتے۔بلکہ وہ تعداد میں زیادہ ہو گئے ہیں۔
یاد رہے عمران خان الیکشن 2018ء میں 5 نشستوں سے جیت چکے ہیں۔ عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف نے حالیہ عام انتخابات میں واضح برتری حاصل کی ہے۔جس کے بعد عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اگلے متوقع وزیراعظم ہوں گے۔عمران خان بطور وزیراعظم 11 اگست کو حلف اٹھائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات