دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کیے جانے کیخلاف مخدوم فیصل صالح حیات اور دیگر کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری

بدھ 1 اگست 2018 19:41

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کیے جانے کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار مخدوم فیصل صالح حیات اور دیگر کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ بدھ کو جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے الیکشن کمیشن، ڈی آر او، آر او اور جیتنے والے امیدواروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین اگست تک جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزاروں میں ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل منصور، مسلم لیگ (ن) کے اسرار احمد اور سردار سکندر بھی شامل ہیں۔ اسرار احمد پی پی 111 اور سردار سکندر پی پی 109 فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تھے جبکہ ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل منصور قومی اسمبلی کے حلقہ 239سے امیدوار تھے۔