ایل ڈی اے نے مختلف علاقوں میں لگے انتخابی بینرز، فلیکسز، سٹریمرز اور جھنڈے اتاردئیے

بدھ 1 اگست 2018 20:19

لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کے حکم پر تمام زونل آفیسرز (ریگولیشن)نے لاہورکے نو زونز میںمختلف علاقوں چوبرجی تا ریلوے اسٹیشن ، کینال روڈ، اکبر چوک تا پیکو روڈ، بحریہ ٹائون کینال روڈ، جی ٹی روڈ، فیروز پورروڈ، ماڈل ٹائون، ظفر علی روڈ، علی زیب روڈ، قائداعظم انٹرچینج، رائے ونڈ روڈ اوربیدیاں روڈ سے موجودہ الیکشن مہم کے دوران لگائے جانے والے انتخابی بینرز، فلیکسز، سٹریمرز اور جھنڈے اتاردئیے ہیں اورشاہراہیں کلیئر کر دی گئی ہیں۔