Live Updates

تحریک انصاف کا عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرز کو مدعو کرنے پر غور

عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف 11 یا 12 اگست کو اٹھائیں گے، ممکنہ طور پر کپل دیو، سنیل گواسگر، نوجیت سنگ سدھو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے گی

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اگست 2018 19:30

تحریک انصاف کا عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اگست 2018ء) تحریک انصاف کا عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرز کو مدعو کرنے پر غور، عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف 11 یا 12 اگست کو اٹھائیں گے، ممکنہ طور پر کپل دیو، سنیل گواسگر، نوجیت سنگ سدھو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے پاکستان کے عام انتخابات میں تحریک انصاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

تحریک اںصاف نے سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 116 نشستوں ہر فتح حاصل کی، یوں عمران خان وزیراعظم کی پوزیشن میں آگئے۔ اب امکان ہے کہ عمران خان جوڑ توڑ مکمل کرنے کے بعد 11 یا 12 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیں گے۔ عمران خان کی تقریب حلف برداری کیلئے تحریک انصاف کئی خصوصی مہمانوں کو مدعو کرنے پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بدھ کے روز ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرز کو مدعو کرنے پر غور کر رہی ہے۔

عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف 11 یا 12 اگست کو اٹھائیں گے۔ اس موقع پر ممکنہ طور پر سابق بھارتی کرکٹرز کپل دیو، سنیل گواسگر، نوجیت سنگ سدھو کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے گی۔ یہ وہ تمام سابق بھارتی کرکٹرز ہیں جنہوں نے انتخابات میں فتح حاصل کرنے پر عمران خان کو ناصرف مبارکباد دی تھی، بلکہ ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔ تاہم ان کرکٹر نے پاکستان آنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ جبکہ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل نے یہ خبر بھی دی کہ بالی وڈ اداکار عامر خان بھی ممکنہ طور عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ تاہم عامر خان کی جانب سے تاحال اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات