Live Updates

تحریک انصاف کے محمد علی نے بدترین سیاسی مخالفت کے باوجود بزرگ سیاستدان کے احترام کی اعلیٰ مثال قائم کردی

ہار جیت سے قطع نظر ہمارے بیچ احترام کا رشتہ ہے جو انشاءاللہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ الیکشن اپنی جگہ میں نے ہمیشہ مولانا صاحب کا احترام کیا ہے اور کرتا رہونگا،محمد علی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 1 اگست 2018 19:40

تحریک انصاف کے محمد علی نے بدترین سیاسی مخالفت کے باوجود بزرگ سیاستدان ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01اگست 2018ء) تحریک انصاف کے محمد علی نے بدترین سیاسی مخالفت کے باوجود بزرگ سیاستدان کے احترام کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔محمد علی کا کہنا تھا کہ ہار جیت سے قطع نظر ہمارے بیچ احترام کا رشتہ ہے جو انشاءاللہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ الیکشن اپنی جگہ میں نے ہمیشہ مولانا صاحب کا احترام کیا ہے اور کرتا رہونگا۔25 مئی کے انتخابات کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر سے تاریخی فتح سمیٹی تاہم اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں بڑے بڑے سیاسی اپ سیٹ کئیے۔

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مخالفین کا صفایا کرنے کے بعد قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی بڑے بڑے برج الٹ دئیے ہیں۔این اے 2 سوات سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارڈاکٹر حیدر علی خان نے امیر مقام کو شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

این اے 3 سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے سلیم الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو شکست سے دوچار کیا اسی طرح این اے 22 میں پاکستان تحریک انصاف کے محمد علی نے ایم ایم اے کے بزرگ سیاستدان کو مولانا قاسم کو شکست سے دوچار کیا۔اس ساری صورتحال میں جہاں پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین نے دھاندلی کے الزامات لگائے اور کچھ حلقوں میں تحریک انصاف کے مخالفین کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواستیں دی گئیں۔

انہی حلقوں میں سے ایک حلقہ این اے 22 ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے محمد علی ایم ایم اے کے مولانا قاسم کے مقابل اترے تھے اور انہوں نے اس انتخابی معرکے میں مولانا قاسم کو شکست بھی دی تھی ۔تاہم اب مولانا قاسم کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست کی گئی ۔دوبارہ گنتی کے وقت محمد علی اور ایم ایم اے کے بزرگ سیاستدان مولانا قاسم کی ایک ساتھ بیٹھے ہوئے کی تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں ۔

اس موقع پر محمد علی نے وہ تصاویر ٹوئیٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ بھی گنے جارہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ مولانا قاسم صاحب کیساتھ خوش گپیوں کا سلسلہ بھی جاری اور دعا بھی کی ہار جیت سے قطع نظر ہمارے بیچ احترام کا رشتہ ہے جو انشاءاللہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ الیکشن اپنی جگہ میں نے ہمیشہ مولانا صاحب کا احترام کیا ہے اور کرتا رہونگا۔
اس موقع پر منظر عام پر آنے والی تصاویر نے تمام سیاسی مخالفین کے لیے اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات