سپریم کوٹ نے چرچ حملہ متاثرین کو معاوضوںکی ادائیگی کے حوالے سے کیس نمٹا دیا

بدھ 1 اگست 2018 21:26

سپریم کوٹ نے چرچ حملہ متاثرین کو معاوضوںکی ادائیگی کے حوالے سے کیس ..
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) سپریم کوٹ نے چرچ حملہ متاثرین کو معاوضوںکی ادائیگی کے حوالے سے کیس نمٹا دیا ہے ،بدھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،اس موقع پرعدالت کوبتایا گیا کہ چرچ حملہ کے تمام متاثرین کومعاوضے کی رقم ادا کردی گئی ہے اوراب کوئی ایسا متاثرہ خاندان نہیں جس کومعاوضہ نہ ملاہو ، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ شکرہے سارے متاثرین کو معاوضہ مل گیا ہے،عدالت کے خیال میں اس معاملے کے بارے میں مزید اقدامات کی ضرورت نہیں رہی اس لئے عدالت اس کیس کونمٹاتی ہے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران مسیحی رہنما جاوید مسیح نے پیش ہوکرعدالت سے استدعا کی کہ ان کو عیسائی نہیں بلکہ مسیح لکھا اور پکارا جائے، جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ عدالت اس معاملے میں پہلے حکم دے چکی ہے، اس لئے جہاں کوئی مسئلہ ہے وہاں عدالتی حکم دکھایا جائے بعد ازاں کیس نمٹادیا گیا۔