Live Updates

پی ٹی آئی ابھی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہے، اس کی سیاست کا دارومدار ایم کیو ایم پر ہے ، دیکھتے ہیں وہ کیا فیصلہ کرتی ہی ،خورشید شاہ

وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور ایم ایم اے ودیگر مشترکہ امیدوار دینگے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 اگست 2018 21:50

پی ٹی آئی ابھی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہے، اس کی سیاست کا دارومدار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے رہنماء و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ابھی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہے، اس کی سیاست کا سارا دارومدار ایم کیو ایم پر ہے ، دیکھتے ہیں ایم کیو ایم کیا فیصلہ کرتی ہی ، وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور ایم ایم اے ودیگر مشترکہ امیدوار دینگے۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پیپلز پارٹی وسابق اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف ابھی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہے، نمبر گیم پی ٹی آئی کے حق میں نہیں ہے ، تاہم بہت کم فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کی ساری سیاست کا دارو مدار ایم کیو ایم پر ہے،اب دیکھتے ہیں ایم کیو ایم کیا فیصلہ کرتی ہی ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور ایم ایم اے ودیگر مشترکہ امیدوار دینگے۔ انہوں نے کہا کہ 9یا 10تاریخ تک حلف ہو جائیگا۔ اس سے پہلے ہم معاملات حل کر لیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات