ترکی، عدالت امریکی پادری کی رہائی کی اپیل مسترد کردی

بدھ 1 اگست 2018 22:03

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2018ء) ترکی کی ایک عدالت نے گزشتہ روز اس امریکی پادری کو نظربندی سے رہائی دینے کی اپیل مسترد کردی ہے،جن کی دہشتگردی سے متعلق الزامات کے تحت حراست میں نیٹو اتحادیوں انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات خراب کردئیے ہیں،یہ رپورٹ میڈیا نے دی ہے۔

(جاری ہے)

ازمیر کے ایجیئن خطے میں واقع عدالت نے اینڈریوبرنسن کے وکیل کی اپیل خارج کردی ہے،جو ایک پروٹیسٹنٹ گرجا گھر چلاتے ہیں،اپیل میں ان کی نظربندی اور سفری پابندیاں ختم کرنے کی التجا کی گئی تھی،یہ بات سرکاری خبررساں ایجنسی انادولو نے بتائی۔

متعلقہ عنوان :