Live Updates

متحدہ اپوزیشن کا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ

میر حاصل خان بزنجو یا ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو چیئرمین سینیٹ بنانے زیر غور

بدھ 1 اگست 2018 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2018ء) متحدہ اپوزیشن نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے میر حاصل خان بزنجو یا ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو چیئرمین سینیٹ بنانے زیر غور ہے ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں جمعیت علماء اسلام ، نیشنل پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی حال ہی میں بلوچستان سے منتخب ہونیوالے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا اور آئندہ سینیٹ اجلاس میں ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی اور ان کی جگہ پر بلوچستان سے نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو یا بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو چیئرمین سینیٹ لانے پر غور کیا جا رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے مرکز میں تحریک انصاف کی حمایت کرنے کے بعد متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات