پشاور،پختونوں کے حقوق کسی صورت غصب نہیںہونے دیں گے، آفتاب احمد خان شیرپائو

پختونوں کے ساتھ کھڑے رہیگے ، حقوق و تحفظ پرکسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دے گی، چیئرمین قومی وطن پارٹی

بدھ 1 اگست 2018 22:43

پشاور،پختونوں کے حقوق کسی صورت غصب نہیںہونے دیں گے، آفتاب احمد خان ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائونے کہا ہے کہ پختونوں کے حقوق کسی صورت غصب نہیںہونے دیں گے ۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی ہر حال میں پختونوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کے حقوق و تحفظ پرکسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گائوں شیرپائو ضلع چارسدہ میں یونین زیم اور شیرپائو کے پارٹی کارکنوں کے مشترکہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آفتاب شیرپائو نے کہا کہ حالیہ متنازعہ الیکشن کو رد کرتے ہیں اور یہ آواز صرف یہاں پر نہیں بلکہ پورے ملک میں اٹھ رہی ہے کہ موجودہ انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم پختونوں کے ساتھ مضبوط رشتوں میں جڑوں ہوئے ہیں اور انشاء اللہ ہمارا یہ اتحاد و اتفاق ہمیشہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میں پہلے بھی عوام کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی ان ہی کے ساتھ کھڑا ہوکر ان کے حقوق و تحفظ کیلئے اپنا جدوجہد جاری رکھوں گا۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ پختونوں نے جو اخلاص کیا ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اوروہ ہمیشہ یاد رہے گاجبکہ مخالفین کو جو ووٹ پڑے وہ جعلی تھے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کی جانب سے عوام کے شکریہ کا سلسلہ جاری رہے گا اور مجھے پختہ یقین ہے کہ ہم آگے بڑھ کر پختونوں کو اس مشکل حالات سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ پختونوں پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا گیا جو پختونوں کے مسائل تو دور انکے روایات تک سے واقف نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی شعور نہ رکھنے والے اور نااہل حکمرانوں کی موجودگی سے پختونوں کے اہم مسائل جیسا کہ افغان ایشو، قبائیلی عوام کے حقوق اور صوبے کے دیگر اہم مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ انھوں نے شدید مزمت کرتے ہوئے کہاکہ پختون لیڈ رشپ کو کنارے سے لگایا گیااور اب پارلیما ن میں انکی نمائندہ نہیں ہوگا جو انکے ساتھ ایک بہت بڑی ناانصافی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ملک وقوم کو مسائل سے نکالنے کی اہلیت نہیں رکھتی اور ان کی جانب سے انتخابی حلقے کھولنے کی بات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو، ضلعی عہدیداروں او ردیگر نے بھی خطاب کیا۔