Live Updates

بھارت کی معروف شخصیت و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آںے کا اعلان کردیا

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان بلند کردار کے مالک ہیں انکی تقریب حلف برداری میں پاکستان ضرور جاوں گا،نوجوت سنگھ سدھو

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 1 اگست 2018 22:04

بھارت کی معروف شخصیت و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی تقریب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست2018ء) ابھارت کی معروف شخصیت و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آںے کا اعلان کردیا۔نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان بلند کردار کے مالک ہیں انکی تقریب حلف برداری میں پاکستان ضرور جاوں گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک اںصاف نے توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی۔

25 جولائی کے سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے وفاق میں 115 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں کلین سوئپ کیا اور پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ قومی اسمبلی میں ووٹنگ کو ذریعے حکومت قائم کرنے اور عمران خان کو وزیراعظم منتخب کروانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کیے جا چکے ہیں۔

ممکنہ طور پر عمران خان 11 یا 12 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیں گے۔ تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کی خواہش تھی کہ وہ وزارت عظمیٰ کا حلف کسی عوامی مقام پر عوام کے درمیان لیں، تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث ان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر میں لیں گے۔اس موقع متعدد شخصیات کو عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس میں بھارت کی کئی نامور شخصیات جن میں کھلاڑی اور فنکار شامل ہیں کو دعوت نامے بھوا دئیے گئے ہیں۔

اس موقع پر بھارت کی معروف شخصیت اور پاکستانی عوام کے ہردلعزیز ،سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر توجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان بلند کردار کے مالک ہیں انکی تقریب حلف برداری میں پاکستان ضرور جاوں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپورٹس مین لوگوں کو متحد کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات