پیپلز پارٹی نے سردار اختر خان مینگل کو منا لیا،مضبوط اپوزیشن بنائیں گی:یوسف رضا گیلانی

بدھ 1 اگست 2018 23:57

پیپلز پارٹی نے سردار اختر خان مینگل کو منا لیا،مضبوط اپوزیشن بنائیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارامؤقف ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی،ان کوقبول نہیں کریں گے،چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کی مشترکہ آوازایوان میں بلندہو۔

(جاری ہے)

سرداراختر مینگل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سرداراختر مینگل نے اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم پارلیمنٹ میں جاکر احتجاج رکارڈکرائیں گے، پیپلز پارٹی اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے کمیٹی قائم ہوئی،کمیٹی مولانا فضل الرحمان ، ن لیگ اور حاصل بزنجو سے ملاقاتیں کر چکی ہے،سرداراخترمینگل سے ان کے تحفظات پربات ہوئی ہے،سرداراخترمینگل کے تحفظات تحریری طورپرموصول ہوگئے ہیں،سرداراخترمینگل کیساتھ مل کرمضبوط اپوزیشن بنائیں گے،سردار اختر مینگل نے بلوچستان کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا۔